the One acused
طائف میں گاڑی میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
سعودی عرب کی طائف گورنری پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو اپنی گاڑی کے اندر ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتارکرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی پر ٹھنڈہ پانی چھڑک رہا تھا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔