اسماعیل ہینہ

جنگ دشمن کے گھر جا پہنچی، ہم فتح کی دہلیز سے قریب تر ہیں: اسماعیل ہنیہ  

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حماس کے بڑے راکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ، جنگ صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے۔

اسماعیل ہنیہ حماس کے سربراہ نے مزید کہا حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہم اس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسماعیل ہنیہ نے حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصی ٹی وی پر اپنی تقریر میں کیا ہے۔

وہ بڑے پرجوش انداز میں کہہ رہے تھے ’’کہ ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیں ہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا۔‘‘

اب ہماری سرزمین کو آزاد کرانے اور قیدیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لئے انتفاضہ کا سلسلہ مکمل ہونا چاہئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں