Music event attacked by palestnians

صحرائے نقب میں اسرائیلی موسیقی میلے پر فلسطینی حملے کی نئی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ فلسطینی علاقے صحرائے نقب میں ہفتے کے روز فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیلی علاقوں پر ایک خوفناک حملہ شروع کیا۔ جزیرہ النقب میں یہ حملہ ’نووا میوزک فیسٹیول‘ کے مقام پر بھی کیا گیا۔ جس میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس واقعے کی تازہ تفصیلات پر مبنی مناظر سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی ریسکیو سروس زکا کے مطابق موسیقی میلے کی جگہ سے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کم از کم 260 لاشیں ملی ہیں۔

نئی ویڈیو

اس کنسرٹ پر ہونے والے خونی حملے کے ویڈیو مناظر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہے ہیں۔ یہ حملہ غزہ کی سرحد کے قریب دیہی زرعی علاقے میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے تازہ مناظر سامنے آئے ہیں۔ اس میں اس واقعے کے دو دن بعد ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا تھا جس میں درجنوں قیدی بھی تھے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

جشن کی جگہ کی فضائی تصاویر

جنگجؤں نے غزہ کے قریب "کبوتز رعیم" سے فرار ہوتے ہوئے پارٹی کے کچھ لوگوں کو اغوا کر لیا تھا۔

اس وقت کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے جس میں درجنوں لوگوں کو کھیتوں اور سڑک پر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔ان میں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

وہاں سے فرار ہونے والے سیکڑوں افراد کے بارے میں معلومات نہیں کہ آیا وہ زندہ ہیں ، انہیں یرغمال بنایاگیا ہے یا وہ مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کچھ خاندانوں نے اپنے بچوں کا پتا چلانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی کوشش شروع کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں