سعودی سیاحت

سعودی عرب نے 6 نئے ممالک کے شہریوں کےلیے’ای وزٹ ویزا‘سہولت فراہم کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے علاوہ چھ نئے ممالک ترکیہ، تھائی لینڈ، ماریشس، سیشلز اور پانامہ کو "الیکٹرانک وزٹ ویزہ" دینے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

وزارت سیاحت نے آج منگل کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ ان ممالک کی قومیت کے حامل افراد مملکت کے وزٹ ویزا کے لیے ای ویزہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری زمینی، فضائی یا سمندری راہ داریوں سے مملکت کے وزٹ ویزے پر آسکتے ہیں۔

وزارت سیاحت کے مطابق وزٹ ویزا کاروبار کے علاوہ سیاحت، عمرہ کی ادائی، اور رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ اقدام مملکت کی سیاحت کی حکمت عملی اور وژن 2030 کے مطابق سیاحت کے شعبے کی عوامی خواہشات کے مطابق ہے اس اقدام نے مقامی پیداوار میں اس شعبے کی شراکت کو 3 فی صد سے بڑھا کر 10 فی صد سے زیادہ کرنے کا ہدف شامل ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں