فلسطینی صدر محمود عباس

ہسپتال پر بمباری جنگی جرم ہے،اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کردی: محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر بمباری میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کو کہا کہ ہسپتال کو نشانہ بنانا "ایک گھناؤنا جنگی جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس پر خاموش رہا جا سکتا ہے "۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خوفناک جنگ کو روکنے کے سوا اور کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔

"ناقابل معافی جرم"

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ "یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس طرح قابض حکومت نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔ صہیونی دشمن کو اس جرم کی سزا بھگتنا ہوگی۔

فلسطینی صدر اپنا اردن کا دورہ مختصر کر کے فوراً فلسطین واپس چلے گئے۔

ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

"اسرائیل ذمہ دار ہے"

دوسری طرف اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے منگل کے روز تنظیم کے عرب مندوبین سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے ایک ہسپتال پر پرتشدد حملے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوتی ہے۔

ریاض منصور نے اقوام متحدہ میں صحافیوں کو بتایا کہ "ہم اس فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کو اس قتل عام، اس جرم کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور اس جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتےہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

بائیڈن کا دورہ منسوخ کرنا

صدر جو بائیڈن نے منگل کو ہسپتال میں ہونے والی بمباری کے بعد اردن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ "اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مشاورت کے بعد اور فلسطینی صدر عباس کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دنوں کی روشنی میں صدر بائیڈن اپنا اردن کا سفر اور ان دونوں رہ نماؤں اور مصری صدر السیسی سے طے شدہ ملاقات ملتوی کر دیں گے۔"

اہلکار نے مزید کہا کہ "وہ جلد ہی ان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر مشاورت کرنے کے منتظر ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ باقاعدہ اور براہ راست رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔"

غزہ کی پٹی میں صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں یہ دھماکہ ہوا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اسلامی جہاد تحریک کی جانب سے راکٹ داغنے کی ناکام کوشش کا نتیجہ ہے۔

ایک متعلقہ تناظر میں، حماس نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 16 فلسطینی صحافیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں