سات اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کی حیثیت بالکل بدل گئی: اسرائیلی وزیر زراعت
حماس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں ہماری انٹیلی جنس ناکام رہی: اسرائیلی وزیر زراعت کا اعتراف
اسرائیلی وزیر زراعت ایوی ڈچٹر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم حماس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں انٹیلی جنس کے لحاظ سے ناکام رہے ہیں۔ العربیہ کو دیے گئے خصوصی بیانات کے مطابق اسرائیلی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ حماس کے حملے کے بعد بستیوں میں فلسطینیوں کا داخلہ بالکل منفرد تھا۔ ساتھ اکتوبر کے حملے کے بعد حماس تحریک کی حیثیت مکمل طور پر بدل گئی۔
حماس کی تحریک نے غزہ کی پٹی کے اطراف کی بستیوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف اچانک حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ ساز و سامان کو نقصان پہنچا۔ متعدد فوجیوں کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 250 شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔