غزہ میں اسرائیلی فوج کے ٹینک

القسام بریگیڈز کا 136 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام نے 136 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔ یہ وہ فوجی گاڑیاں ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے لیے استعمال کیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیلی افواج پر حملہ کرتے ہیں، گاڑیوں کو تباہ کرتے ہیں، جس سے ہلاکتیں ہوتی اور زخمی ہوتے ہیں، جب کہ اسنائپر ہتھیار قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور توپ خانے کے ہتھیار قلعوں کو تباہ کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ القسام غزہ پر اسرائیلی جنگ کے 33 دنوں کے بعد بھی لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس قابض دشمن کو مغربی کنارے، غزہ اور یروشلم اور تمام محاذوں پرآنے والے دنوں میں لڑائی کی خوش خبری دیتے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل منگل کو غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے غزہ میں الشاطی کیمپ اور بیت حانون کے مضافات میں 15 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

قبل ازیں القسام بریگیڈز نے کہا تھا کہ انہوں نے "الیاسین 105" گولوں سے الشاطی کیمپ (غزہ شہر کے مغرب) کے مضافات میں 3 اسرائیلی ٹینک، ایک فوجی کیریئر اور ایک بلڈوزر کو تباہ کر دیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

بعد میں ایک بیان میں اس نے کہا کہ اس نے الشاطی کیمپ کے مضافات میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو دو "الیاسین 105" گولوں سے تباہ کر دیا۔

بریگیڈز نے پیر کو اعلان کیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر 27 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آج الشاطی کیمپ کے مضافات میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ایک عینی شاہد نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "فلسطینی مسلح گروپ کمک کے ساتھ الشاطی کیمپ پہنچے تاکہ علاقے میں اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کیا جا سکے"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں