8 نومبر 2023 کو شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے خلاف جاری زمینی حملے کے درمیان اسرائیلی فوجی ملبے سے گزر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ زمینی جنگ، 44 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے: اسرائیلی فوجی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں زمینی حملے کے بعد اب تک اسرائیل کے 44 فوجی حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان باضابطہ طور پر اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کیا ہے۔ اعلان کے مطابق شمالی غزہ میں دو مزید فوجیوں کی ہلاکت سے کل تعداد 44 ہوئی ہے۔

فوجی ترجمان نے بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے جب سے غزہ کے اندر لڑائی شروع ہوئی تب سے لے کر اب تک یہ کل فوجی ہلاکتیں ہیں۔ خیال رہے جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف سے اپنی اب تک کی ہلاکتوں کو 1400 سے کم کر کے 1200 بتایا گیا تھا۔

اسرائیل جسے عالمی رائے عامہ کے سخت دباؤ کا سامنا ہے ۔ حتیٰ کہ اس کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ میں بھی اب آکے امریکہ کو بھی یہ کہنا پڑا رہا کہ اسرائیل شہریوں کا تحفظ کرے۔

اگرچہ مبصرین سمجھتے ہیں کہ اب امریکی بیان کے کوئی عملی معنی نہیں ہیں کہ پور غزہ تباہ ہو چکا ، ہزاروں بچے اور عورتیں ہلاک ہو گئے۔ لاکھوں بے گھر ہو گئے اور حد یہ کہ ہسپتال تک تباہ ہو چکے، اب امریکی بیان محض اپنے اندرونی دباؤ کو جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے کم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

تاہم اس دباؤ کی کفیت کو کم کرنے کے لیے اسرائیل نے بھی اپنی ہلاکتوں کو ذکر کرنا شروع کر دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں