کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طرف سے فوت شدہ طالبہ کو ماسٹر ڈگری جاری
سعودی عرب کی جدہ میں قائم کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے ایک فوت شدہ طالبہ کو اس کے مقالے کا دفاع کرنے کے بعد ماسٹر ڈگری سے نوازا۔ طالبہ دو سال قبل اپنے مقالے کا دفاع کرنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔
طالبہ خلود بتوا کےتھیسز کی نگران ڈاكٹر فاطمہ يوسف نے وضاحت کی کہ "ماسٹر کے مقالے پر طالبہ کے لیے بحث کی گئی جو تھیسس کی تیاری اور اس پر کام کرتے ہوئے فوت ہو گئی تھی۔
طالبہ بہت محنتی اور ذہین تھی۔ وہ اکثر کہتی رہتی تھی 'مجھے امید ہے کہ میرا خاندان میری کامیابی سے خوش ہوگا اور میں اپنی زندگی کا خواب پورا کروں گی۔ رمضان کے مہینے میں کرونا وبائی بحران کے دوران بعد میں روزانہ تراویح کی نماز ادا کرتے ہوئے جلد اپنی سپروائزر سے ملاقات کی کوشش کرتی۔
ڈاکٹر فاطمہ نے زور دے کر کہا کہ طالبہ خلود سعودی عرب میں بالغوں میں جسمانی وزن میں اضافے اور چربی کی سطح کی پیمائش پر گرین کافی کے ایکسٹریکٹ سپلیمنٹ کے اثر پر مطالعہ کے ایک اعلی درجے کے مرحلے تک پہنچ گئی تھی۔
ڈاکٹر فاطمہ نے نشاندہی کی کہ طالبہ پر تھکاوٹ ظاہر ہونے لگی اور طبی معائنے کرنے کے بعد یہ واضح ہوا کہ اسے خوراک کی نالی کا کینسر ہے۔ بیماری کی تشخیص کے دو ہفتے بعد وہ انتقال کر گئی تھی‘‘۔