برطانیہ کے وزیرِ مملکت برائے دولت مشترکہ طارق احمد 23 فروری 2022 کو مین ہیٹن، نیویارک، امریکہ میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں روس اور یوکرین کے مابین صورتِ حال پر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

برطانیہ کے وزیر غزہ جنگ پر بحرین اور قطر میں شرقِ اوسط کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے دفتر برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقی (ایف سی ڈی او) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا، برطانوی وزیرِ مملکت برائے شرقِ اوسط طارق احمد اسرائیل اور غزہ کے بحران پر گفتگو کے لیے بحرین اور قطر جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت شرقِ اوسط میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایف سی ڈی او نے کہا کہ یہ دورہ برطانیہ کی طرف سے فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے اضافی 30 ملین پاؤنڈ ($37.38 ملین) کے وعدے کے بعد ہو رہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں