غزہ پر حکومت اور اقتدار کا حق صرف فلسطینی اتھارٹی کا ہے:جوزف بوریل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہفتے کے روز کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد صرف فلسطینی اتھارٹی ہی غزہ کی پٹی کا انتظام سنھبال سکتی ہے۔

انہوں نے بحرین میں منامہ سکیورٹی ڈائیلاگ سمٹ سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ "حماس اب غزہ کا انتظام نہیں چلا سکتی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "تو غزہ کا انتظام کون کرے گا؟ میرا ماننا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ہی یہ کر سکتی ہے"۔

خیال رہے کہ بوریل اس وقت مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے کل جمعہ کو رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ انتقام کی پالیسی کے بجائے تحمل سےکام لے۔

یورپی یونین میں فلسطینی سفیر عبدالرحیم الفرا نے توقع ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین اگلے پیر کو اپنے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر متفقہ موقف اختیار کرے گی۔

الفرا نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک پریس انٹرویو کے دوران اس بات پرزور دیا کہ بوریل "خطے میں یہ خیالات لے کر آئے تھے کہ یورپی یونین کس طرح 27 ممالک کو ایک فیصلے پر اکٹھا کر سکتی ہے جو کم از کم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر متفق ہوسکتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں