جنوری 2021 کو سعودی شاہی محل کی طرف سے فراہم کردہ ایک ہینڈ آؤٹ تصویر، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو شمال مغربی سعودی شہر ال میں 41 ویں خلیج تعاون کونسل (GCC) سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس کے دوران ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ -اولا (اے ایف پی)
امیر کویت اچانک علیل ہونے پر ہسپتال داخل
شیخ نواف الاحمد الصباح کو بدھ کے روز اس وقت ہسپتال داخل کرنا پڑ گیا جب اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ریاستی نیوز ایجسی ' کونا' کے مطابق امیر کویت کو ہنگامی طور پر صحت کا مسئلہ درپیش ہوا ، تاہم ان کی طبیعت مستحکم ہے۔'
86 سالہ امیر کویت کا اچانک کیا مسئلہ درپیش ہوا اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے شیخ نواف نے 2020 میں اپنے پیش رو شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے سربراہی سنبھالی تھی۔