ریڈ کراس کی بس 30 نومبر 2023 کو مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اور بیتونیا کے درمیان واقع عوفر فوجی جیل میں داخل ہوئی

فلسطین اسرائیل تنازع

بین الاقوامی صلیب احمر نے 19 فلسطینیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صلیب احمر کی بین الاقوامی کمیٹی نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں سے 19 اسیران کی رہائی کے بعد انہیں رام اللہ میں منتقل کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں صلیب احمر کی طرف سے رہا کیے گئے فلسطینیوں کو مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی جیل حکام نے مختلف نظر بندی مراکز اور جیلوں میں رکھا ہوا تھا۔

بین الاقوامی صلیب احمر نے صرف ان فلسطینیوں کے بارے میں بتایا ہے جنہیں اس ادارے کی طرف سے رہائی کے بعد مدد اور سہولت دی گئی ہے۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر جانبدار تنظیم کو غزہ میں یرغمالی بنائے گئے اسرائیلیوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے فلسطینی اسیران کی رہائی کے سلسلے میں ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے دونوں طرف کی یہ رہائیاں جاری عارضی جنگ بندی کی وجہ سے کی جارہی ہیں۔ کہ جنگ بندی معاہدہ میں دونوں طرف کے قیدیوں کی رہائی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس اور دوسرے گروپوں نے غزہ میں رکھا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطینی اسیران کو مختلف جیلوں یا عارضی نظر بندی مراکز میں بند کیا ہوا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں