Palestinians carry a wounded boy following an Israeli strike on a house, after a temporary truce between Hamas and Israel expired, in Rafah, in the southern Gaza Strip on December 1, 2023. (Reuters)
غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری دوبارہ شروع، مزید 100 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر آج جمعہ کے روز اپنی بربریت کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ تازہ بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہوگئے ہیں۔ شام تک فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں 100فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے شدید بمباری دوبارہ شروع کی ہے جس میں درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
العربیہ اور الحدث چینلوں کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شمال اور جنوب کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ حماس کے ساتھ سات روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری طرف غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے اطراف میں متعدد مقامات پر راکٹ داغے۔ اسرائیلی میڈیا نے غزہ سے نو راکٹوں کے فائر کیے جانے کی تصدیق کی جن میں سے بیشتر کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا تھا۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے پورے غزہ میں حملے شروع کیے ہیں۔ اسرائیلی طیارے اس وقت غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
جمعہ کی صبح اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مؤثرطریقے سے اس کی توسیع کے اعلان کے بغیر ختم ہوگئی۔
غزہ کی پٹی میں دونوں فریقوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کا ساتواں دن کسی نئی توسیع کے اعلان کے بغیر گذر گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی توپ خانے نے غزہ شہر کے مغرب میں شہریوں کے گھروں پر گولے داغے جب کہ غزہ میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری مارے گئے۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قصبے نیو عبسان کے مشرق کو نشانہ بنایا گیا۔اس نے غزہ کے الشیخ رضوان محلے میں پرتشدد جھڑپوں اور دھماکوں کی بھی اطلاع دی۔
چوبیس نومبر کو شروع ہونے والی 7 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد آج اس میں مزید توسیع نہ ہوسکی اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر جنگ شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔