اسرائیلی فوجی 30 نومبر 2023 کو حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں یرغمال یا ہلاک شدہ لوگوں کی تصاویر کے درمیان سے گذر رہے ہیں۔ اس مقام پر 7 اکتوبر کو سپرنووا میوزک فیسٹیول کے دوران جنوبی اسرائیل میں کبوتز ریم میں مہلک واقعہ پیش آیا تھا۔ (اے ایف پی)
اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جس سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے وہاں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔
فوج نے بتایا کہ تینوں اتوار کو شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔
ان ہلاکتوں سے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک شدہ اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کی کل تعداد 401 ہو گئی ۔ ان میں وہ لوگ جو ازخود حماس کے حملوں میں ہلاک ہوئے، اور سپاہی، ریزروسٹ (ارکانِ محفوظہ)، کبوتز پہرے دار اور دیگر شامل تھے۔