4 دسمبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں، اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان فلسطینی اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فلسطین اسرائیل تنازع

رفح : اسرائیل فوج کی بمباری جنوبی غزہ میں 9 فلسطینی مزید شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔ واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی غزہ میں جس جگہ اسرائیلی فوج نے ایک گھر کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے یہ رفح کے علاقے کے نزدیک ہے۔ اسی گھر کے افراد کے شہید ہونے کی اطلاع وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہے۔ جبکہ اس کے آس پاس والے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں