خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کا منظر
غزہ دُنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان، غزہ شمال سے جنوب تک بمباری
انسانی حقوق گروپ کا غزہ میں جارحیت اور عالمی برادری کا دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ
اسرائیل غزہ کی پٹی پر 65 ویں روز بھی شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں 10,000 سے زیادہ بچوں جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں کو شہید کیا ہے جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کو بتاہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالا تک نہیں جا سکا ہے۔
23 ہزار سے زائد اموات
غزہ میں حماس کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 17,490 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 7,870 بچے اور 6,121 خواتین شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے میں ہلاکتوں کی کل تعداد غزہ کی پٹی پر ہونے والے حملوں میں 23,012 سے تجاوز کرگئے جن میں 9,077 بچے شامل ہیں۔
گروپ نے مزید کہا کہ "سیکڑوں بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ بعض بچے ہفتوں سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے ہیں۔ اس طرح غزہ جنگ میں مارے جانے والے بچوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور غزہ دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے۔
سات لاکھ بچے شہید، زخمی یا بے گھرہوئے
یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری کے اندازے کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بننے والے بچوں کی کل تعداد تقریباً 700,000 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں شہید، زخمی اور بے گھر ہونے والے بچے شامل ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
انسانی حقوق گروپ نے نشاندہی کی کہ غزہ میں 18 لاکھ 40 ہزار افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوچکے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ایسے مراکز میں مقیم ہیں جو پناہ گاہ کے لیے نامزد یا موزوں نہیں ہیں۔
"بچوں کا سب سے بڑا قبرستان"
یورو-میڈیٹیرینین مانیٹر نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دنیا بھر کی جدید تاریخ میں بچوں کے لیے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کرنے سے روکنے کے لیے فوری اور موثر کارروائی کرے، ان کے لیے تحفظ فراہم کرے اورغزہ کے باشندوں کے خلاف صہیونی ریاست کے صریح دہرے معیارات کو ختم کرے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
قتل عام کا سلسلہ جاری
فلسطین ٹی وی اور وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 170 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
فلسطین ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ناصر ہسپتال خان یونس میں متعدد گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہدا الاقصی ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 لاشیں اور 160 زخمی لائے گئے تھے۔