فلسطینی پولیس اہلکار 30 جون 2015 کو غزہ شہر میں بند جووال کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پہرہ دے رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ: ' ٹیلی کمیونیکیشن' کی سہولیات بتدریج بحال کر دیں گے، ٹیلی کام کمپنیوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں میں پچھلے کئی روز سے منقطع کر دی گئی مواصلاتی سہولیات بحال کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ یہ بات غزہ میں ٹیلی کام کی خدمات دینے والی کمپنیوں 'پال ٹیل' اور 'جوال' نے اتوار کے روز مشترکہ طور پر کہی ہے۔

'پال ٹیل' اور 'جوال' نے اپنے بیان میں بتایا ہے 'ہماری دونوں کمپنیوں کی فیلڈ ٹیمیں مواصلاتی خرابی کی اصلاح کے لیے کام میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ہمارا متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ چل رہا ہے۔ '

واضح رہے غزہ میں ٹیلی فونز اور انٹرنیٹ کی تمام تر سہولیات 14 دسمبر 2023 سے مکمل منقطع ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں