A tour guide waves a United Arab Emirates flag in front of Burj Khalifa, world’s highest building with a height of 828 meters (2,717 ft), in Dubai, March 24, 2010. (Reuters)

متحدہ عرب امارات کا موریشس کے ساتھ پہلا اقتصادی معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے موریشس کے ساتھ جمعہ کے روز اپنے اقتصادی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا کسی بھی افریقی ملک کے ساتھ یہ پہلا اقتصادی معاہدہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بیرون ملک تجارت ثانی الزیودی نے بتایا کہ یہ معاہدہ نجی شعبے کے درمیان دو طرفہ تعاون، دونوں ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں راہ ہموار کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ دو طرفہ شراکت داری پر بعد میں دستخط ہوں گے۔ جس کے نتیجے میں موریشس کی معیشت میں ایک فیصد کا اضافہ 2031 تک ممکن ہوجائے گا۔ جبکہ اسی دورانیے میں متحدہ عرب امارات کے جی ڈی پی میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوگا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں