12 نومبر 2018 کو لی گئی ایک تصویر میں عراق کے صحرائی مغربی صوبے الانبار میں پڑوسی جنگ زدہ شام کے ساتھ غیر محفوظ سرحد کے ساتھ ریل کی پٹری کے کنارے پر پٹری سے اتری ہوئی ٹرین کو دکھایا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

عراقی صحرا میں شکار کے دوران اغواء کیے گئے 2 کویتی باشندوں کی تلاش جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی باشندوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، جنہیں عراقی صحرا میں شکار کے لیے آنے پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ بات سیکیورٹی حکام نے پیر کے روز بتائی ہے۔

عراقی پولیس کے ایک کرنل نے تصدیق کی ہے اغواء کے واقعات دو جگہوں پر ہوئے۔ ایک واقعہ انبار کے صحرائی علاقے میں پیش آیا اور دوسرا واقعہ صلاح الدین صوبہ میں پیش آیا ہے۔ تاہم عراقی وزارت خارجہ نے صرف ایک کویتی شہری کے اغوا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیر خارجہ فوواد حسین نے کویتی وزیر خارجہ سے شیخ سالم عبداللہ الجبار الصباح کہ کویتی شہری کے بارے میں فیصلہ عراقی حکومت کرے گی۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو یہ بات فون پر بتائی ہے۔

دوسری جانب عراقی سیکیورٹی حکام نے کہا ' ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، تاہم معلوم ہوا ہے کہ ایک شکاری گاڑی پر ایک بندوق بردار نے حملہ کیا اور اس کے بعد گاڑی پر سوار کسی سے کوئی رابطہ نہں کیا جا سکا ہے۔ حتیٰ کہ ابھی تک کسی نے انہیں اغوا کرنے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے موسم سرما کے دوران خلیجی ملکوں سے شکاری عقابوں کے شکار کے لیے شکاری آتے ہیں۔ یہ شکار گاہیں عراق کے جنوب اور مغرب میں واقع صحراؤں میں موجود ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں