تل ابیب میں راکٹ حملے کے خطرے کے سائرن بج اٹھے: فائل فوٹو
سال 2024ء کا تل ابیب پر راکٹ حملوں سے آغاز
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا جب کہ القسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اس کے مضافات کی جانب متعدد راکٹ داغنے کا اعلان کیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے M90 راکٹ فائر کئے۔
20 سے زیادہ راکٹ داغے گئے
دریں اثناء اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز نے مقامی وقت کے مطابق نصف شب جنوبی اور وسطی اسرائیل پر 20 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم سسٹم نے زیادہ تر راکٹوں کو ہدف تک جانے سے روک دیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اسرائیلی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج اور حماس کے ارکان کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے، جب کہ محصور غزہ کی پٹی کے مکینوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔
غزہ شہر پر رات کی بمباری میں کم از کم 48 فلسطینی شہید ہو گئے اور متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک اور حملے میں مغربی غزہ شہر کی الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ لینے والے 20 افراد مارے گئے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سابق وزیر اوقاف اور مذہبی امور یوسف سلامہ بھی اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اپنے گھر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔