طولکرم کے نور شمس مہاجر کیمپ کا ایک منظر۔ [اے ایف پی]

اسرائیلی فورسز کا قلقیلیہ اور طولکرم پر دھاوا، جنین میں جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور طولکرم پر دھاوا بول دیا۔

قلقیلیہ اور طولکرم

ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز قلقیلیہ کے مختلف محلوں میں تعینات ہیں اور مغربی محلے طولکرم میں تلاشی میں مصروف ہیں۔

محاذ آرائی اور جھڑپیں

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد میں بھی کئی محلوں پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔ اس دوران فوجیوں نے براہ راست گولیاں اور آنسو گیس کے بم برسائے۔

یعبد میں ایک 12 سالہ لڑکا سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ کا ایک نوجوان قصبے کے قریب ایک فوجی چوکی پر اسرائیلی فورسز کی گولیوں سے زخمی ہوا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کئی شہروں پر دھاوا بول دیا اور رام اللہ کے شمال مغرب میں بیت ریما کے قصبے میں ایک چوکی پر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں