8 جنوری 2024 کو جاری کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کیگالی، روانڈا میں کیگالی نسل کشی کی یادگار کے دورے کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ نے ہزاروں بچوں کو یتیم کر دیا: شاہ عبداللہ
اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں اب تک کا 30 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ لیکن اس وحشیانہ اسرائیلی جنگ نے ہزاروں بچوں کو یتیم بھی کر دیا ہے۔
شاہ عبداللہ پیر کے روز روانڈہ میں کیگالی نسل کشی کی یاد میں تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا لیکن یاد رکھنا چاہیے اسرائیل کی اس تمام تر بلا امتیاز اور اندھی بہمیت اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں قرار پائے گی۔ ان کا یہ بیان اردن کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا حالیہ برسوں کی لڑائیوں میں سے بچوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں ہوئی ہیں۔ جو بچے اس جنگ میں بچ گئے ہیں ، ان میں سے کسی کا والد جاں بحق ہو گیا اور کسی کی والدہ اور بہت سے بچے اپنے ماں اور باپ دونوں سے ہی محروم ہو چکے ہیں۔ '
شاہ عبداللہ جو روانڈہ کے دورے پر ہیں نے یہاں ہونے والی نسل کشی کے حوالے سے یادگار کا وزٹ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے ' اس طرح کی اندھی جارحیت اور بمباری سے کیونکر امن قائم ہو سکتا ہے۔ جب وہ نفرت کی عمارت تعمیر کریں گے تو سلامتی کی ضمانت کیسے ہو سکتی ہے۔ ' ان کا کہنا تھا کہ' روانڈہ کی کہانی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔'