امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن(دائیں جانب) اور اسرائیلی وزیر دفاع(بائیں جانب)

فلسطین اسرائیل تنازع

ہم خان یونس میں اپنی کارروائیاں تیز کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کو کہا ہے کہ فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اپنی کارروائیاں تیز کرے گی۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق گیلنٹ نے بلینکن کو اسرائیل کے دورے کے دوران مطلع کیا کہ خان یونس میں کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی تاکہ حماس کے لیڈروں کو تلاش کیا جائےاور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔

ایران پر دباؤ

دوسری جانب اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر خارجہ سے علاقائی کشیدگی اور ایران کی جانب سے اپنے "پراکسیز" کے ذریعے شروع کیے جانے والے حملوں پر بھی بات کی۔

گیلنٹ نے نشاندہی کی کہ "ایران پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے اور یہ دوسرے محاذوں پر علاقائی کشیدگی کو روک سکتا ہے"۔

خصوصی آپریشن

امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ اسرائیلیوں نے واشنگٹن کو مطلع کیا کہ وہ غزہ میں فوجی مہم کے اگلے مرحلے میں کارروائیوں میں نمایاں کمی کرنا چاہتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی لفوج

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ کم فورسز پر بھروسہ کریں گے اور شدید فضائی بمباری کو کم کریں گے جس نے بلند و بالا عمارتوں کو تباہ کر دیا اور شہر کو ملیا میٹ کر دیا۔

اس کے بجائے اسرائیلیوں نے کہا کہ وہ حماس کے رہ نماؤں کو ختم کرنے اور اس کی سرنگوں اور فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے خصوصی دستے تعینات کریں گے۔

امریکی دباؤ

لیکن امریکی حکام نے تسلیم کیا کہ ان میں سے کئی سابقہ ضمانتیں پوری نہیں ہوئیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ فوجیوں میں کمی کا اصل آغاز، زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد پہلی بار اس بات کا اشارہ ہو گا کہ اسرائیلی حکام آخرکار امریکی دباؤ کے سامنے جھک رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج

قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان سیموئیل واربرگ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وزیر خارجہ کا خطے میں دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے، اسرائیلی نقطہ نظر کو سننے سمیت متعدد امور پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ جنگ کے خاتمے اور "یرغمالیوں" کی رہائی کے لیے کوششیں اور جنگ کے حوالے سےہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں