27 جولائی 2020 کو جنوبی لبنان کے ابل السقی گاؤں سے دیکھا گیا متنازع شیبہ فارمز کے علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (رائٹرز)

لبنان سے دراندازی کر آنے والے چار جنگجو ہلاک، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے لبنان سے آنے والے چار جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرئیلی فوج کے مطابق یہ عسکریت پسند متنازعہ سرحدی علاقے میں لبنان سے داخل ہوئے تھے۔

متنازعہ سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے جنگجووں کی نشاندہی کی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ جنگجو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں