اسرائیل-حماس تنازعہ کے درمیان 10 جنوری 2024 کو جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح میں ایک سوگوار خاتون اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی میتوں کے پاس رو رہی ہے۔ (رائٹرز)
غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کل 24,100 فلسطینی جاں بحق اور 60,834 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 132 فلسطینی جاں بحق اور 252 زخمی ہوئے۔