9 دسمبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اسرائیلی حملے کی زد میں آنے والی عمارت میں فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

فلسطین اسرائیل تنازع

خان یونس میں جھڑپ ، 30 فلسطینی جنگجو اور کئی اسرائیلی ہلاک : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 30 سے زائد فلسطنیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ سب جنگجو تھے۔

فوجی ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے ایک ٹی وی بیان میں کہآ ' فوج نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ خان یونس میں حماس کی ایک فوجی رجمنٹ تک پھیلا دیا ہے۔ اس دوران منگل اور بدھ کے دوران کافی مشکل مرحلہ تھآ۔'

ترجمان نے بڑے دکھ سے کہا خان یونس میں فوجی اہلکاروں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ تاہم ترجمان نے فوجی ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں