15 دسمبر 2023 کو اسرائیل کے تل ابیب میں ہونے والے ایک مظاہرے میں اسرائیل کی فوج کے اس اعلان کے بعد لوگ پوسٹرز پکڑے ہوئے ہیں جب انہوں نے غزہ میں حماس کے زیر حراست تین اسرائیلی یرغمالیوں کو غلطی سے ہلاک کر دیا تھا۔ (رائٹرز)
ہزاروں اسرائیلیوں کا حکومت کے خلاف احتجاج، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ
اسرائیلی عوام بھی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے خلاف یک زباں ہو گئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔