امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی
امریکہ کے خصوصی ایلچی بریٹ میک برگ اپنے دورہ مصر کے دوران غزہ میں سات کتوبر سے قید اسرائیلی یرغمالیوں کے ایشو پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا' بریٹ میک برگ کی موجودگی غزہ میں جنگی وقفے کے حوالے سے بھی اہم ہو گی۔وہ یرغمالیوں کی رہائیوں اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو فوکس میں رکھیں گے۔
تاہم اس سلسلے میں انہوں نے تفصیل میں جائے بغیر بات کی اور ٹائم فریم کے بارےمیں کچھ نہیں بتایا۔ ان کا کہنا تھا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں مدد کی ترسیل اہم ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے۔ امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نسبتآ لمبے وقفے کی حمایت کرے گی۔ البتہ بات چیت کو مذاکرات کا نام نہیں دیاجائے گا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یرغمالیوں کو چھڑانے کے لئے کتنے لمبے وقفے کی ضرورت ہوگی۔
امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی غزہ میں اسرائیلی جنگی پالیسی کے جائزے کے علاوہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی نارملائزیشن کے امور بھی ان کےموضوعات میں شامل ہوں گے۔