An opening to a tunnel that, according to Israel's military, was used by Palestinian militants under Al Shifa hospital in the Gaza Strip as seen in this screen grab taken from a handout video released by the Israel Defense Forces on November 19, 2023, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Islamist group Hamas. Israel Defense Forces/Handout via REUTERS THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. DETAILS BLURRED AT SOURCE

اسرائیلی فوج کا حماس کی زیر زمین سرنگیں مصنوعی سیلاب سے تباہ کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے کہا ہے حماس کے حملوں کو روکنے کے لیے غزہ کی سرنگوں کو مصنوعی سیلاب کے ذریعے بہا کر نیٹ ورک تباہ کر دیا جائے گا۔ فوجی ترجمان ان نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بالآخر مصنوعی سیلاب کی مدد سے حماس اور اس کی زیر زمین بنائی گئی پیچیدہ سرنگوں تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی سیلاب کے خطرے کوکم رکھنے کے لیے ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں۔

امریکہ کی فوجی اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں جب جنگ شروع ہوئی تو غزہ میں 500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی 1300 سرنگیں موجود تھیں۔ ان سرنگوں کوغزہ میٹرو' کام نام دیا گیا ہے۔ یہ حماس کی جنگی حکمت عملی میں اہمیت کی حامل ہیں۔

سات اکتوبر سے اب تک لگ بھگ 27 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج ابھی تک اپنے یرغمالیوں کو چھڑا سکی ہے نہ حماس کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ اگرچہ مسلسل بمباری کی جارہی ہے، ٹینکوں کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور اسرائیلی اتحادی ملکوں سے ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

واضح رہے لگ بھگ 132 اسرائیلی یرغمالی اب بھی حماس کی قید ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کم از کم 28 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی لاشیں انہی سرنگوں میں رکھی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے ہاتھوں یرغمالی بنائے گئے افراد کو سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک میں رکھا گیا ہے۔ دسمبر 2023 میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ فوج بحیرہ روم سے پمپنگ کر کے سمندری پانی کو مصنوعی سیلاب کی صورت سرنگوں کی طرف دھکیلا جائے گا۔

اس بارے میں ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ یہ آپشن خطرناک ہے اور غزہ کے زیر محاصرہ شہریوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ غزہ میں پہلے ہی سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہت نقصان ہو چکا ہے۔ تاہم اب اسرائیلی فوج نے یہ آپشن بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں