لبنان میں فضائی حملہ کر کے سینیئر حزب اللہ کمانڈر قتل کر دیا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے لبنان میں فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کی رضوان فورس کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

کمانڈر کے ساتھ ان کے نائب اور ایک تیسرے جنگجو کو بھی قتل کیا ہے۔اسرائیلی اعلان کے مطابق یہ تہرے تہرے قتل کی یہ واردات ایک فضائی حملے کے ذریعے جمعرات کو رات دیر گئے کی گئی ہے۔

اسرائیلی اعلان کے مطابق ان ہلاک کئے گئے تین جنگجووں میں سے پہلے کانام علی محمد الدبس ہے جبکہ دوسرے کانام ابراہیم عیسی ہے۔

الدبس نے پچھلے سال مارچ میں شمالی اسرائیل میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں مدد کی تھی۔ نیز اکتوبر کے دوران سرحد پار سے جنگی کارروائیوں کا حصہ بنتا رہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں