اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کھنڈرات میں تبدیل
غزہ پراسرائیلی فوج کاحجم اور طاقت کا اندھا استعمال ناقابل قبول ہے:ڈاکٹرزودآؤٹ بارڈرز
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائیوں کی شدت کے درمیان اسرائیل غزہ کی پٹی پر بے لگام بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر جنوب میں گنجان آباد شہر رفح پر شدید بمباری کی جا رہی ہے۔
"غزہ میں اسرائیلی فوج کا حجم غیر معقول"
اسرائیلی فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران حملوں کو تیز کر دیا ہے اور ان کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بے گھر لوگوں سے بھرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کا استعمال "ناقابل قبول" ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
تنظیم نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے استعمال ہونے والی طاقت کی مقدار ناقابل برداشت ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اس نے لوگوں کو جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ہلاکتیں محفوظ علاقوں کے بارے میں وعدوں کی عدم سنجیدگی کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
ایک بیان میں تنظیم نے اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ اپنے پانچویں مہینے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فلسطینی شہریوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ شہر کے جنوب مشرق میں بدھ کے روز شدید جھڑپیں ہوئیں۔ عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ یہ مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں ہوئیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے شجاعیہ کے محلے میں الزیتون اور الترکمان علاقوں کے مکینوں سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں المواسی علاقے کی طرف نقل مکانی کے لیے کہا ہے مگر شہری خوف کا شکار ہیں اور وہ نقل مکانی نہیں کرسکےہیں۔