کعبہ اللہ کے ارد گرد مسجد الحرام کے صحن میں نمازیوں کا ہجوم ہے۔ (تصویر بشکریہ: سعودی وزارتِ حج)
سعودی عرب: حج کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 50,000 ریال تک جرمانہ اور جیل کی سزا کااعلان
سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو بغیر اجازت حج میں شرکت سے خبردار کیا ہے
سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔
اس نظام کی ہموار کارروائی کو یقینی بنانے اور ممکنہ خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے سخت سزائیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے اشتراک سے سعودی حکام نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے لیے سنگین نتائج مرتب کیے ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ نے زور دے کر کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50,000 سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
مزید برآں مناسب اجازت نامے کے بغیر حجاج کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑے گئے افراد پر بھی 50,000 سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس طرح کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تارکینِ وطن کو چھ ماہ کے لیے جیل کی سزا ہو گی اور اس کے بعد سعودی عرب سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ان پر 10 سال تک ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔
مزید برآں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو میڈیا چینلز کے ذریعے عوامی بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔