وزير الأمن القومي الإسرائيلي إيتمار بن غفير (أرشيفية من فرانس برس)

اسرائیلی جنگی کونسل نے بن گویر سے مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات واپس لے لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی چینل 12 نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ جنگی کابینہ نے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر سے مسجد سے متعلق اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

بن گویرنے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ رمضان کے مہینے کے دوران فلسطینیوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکا جائے۔

انتہا پسند وزیرنے"ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ "ہم خطرہ نہیں مول لے سکتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں