غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج

فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک ایسے وقت میں جب واشنگٹن نے غزہ میں مجوزہ جنگ بندی کے حوالے سے قیدیوں کے مخصوص زمرے کی رہائی کے حوالے سے گیند حماس کے کورٹ میں پھینکی ہے اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

مسلسل بمباری اور 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوب میں رفح میں اماراتی میٹرنٹی ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ بے گھر ہونے والوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں ایک پیرامیڈک بھی شامل ہے، جو رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں ہسپتال میں اپنا کام کرتے ہوئے مارا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بھی اس خبر کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والوں میں صحت کے شعبے کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ شہری اور صحت کے کارکنان کو بمباری کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور انہیں ہر وقت تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اس بات کی تصدیق کی کہ لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی 245 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ والی عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں