Saudi Aid to Gaza

فلسطین اسرائیل تنازع

سعودی شہریوں کی غزہ کے مظلوم بھائیوں کے لیےدل کھول کر امداد، 632 ملین ریال جمع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہریوں کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے دل کھول کر امداد دی ہے اور عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کیے گئے عطیات کی مالیت 632 ملین ریال سے تجاوز کر چکے ہیں۔

اس مہم کے تحت اب تک کل عطیات کی رقم 632,158,404 ریال تک پہنچ گئی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مہم میں اب تک حصہ لینے والے عطیہ دہندگان کی کل تعداد 1,765,178 تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئےشاہ سلمان ریلیف سینٹر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے "ساہم" پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات کے حصول کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

عطیات کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے "ساہم" پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ "ساہم" ایپلیکیشن یا مہم کے لیے متعین متحدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے، یا مرکز کی ویب سائٹ پر دستیاب متعدد عطیہ چینلز کے ذریعے جمع کیے جا رہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں