11 مارچ 2024 کو جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح میں اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان بے گھر فلسطینی، جو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اپنے گھروں سے بھاگ گئے، ایک خیمہ کیمپ میں پناہ لے رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فلسطین اسرائیل تنازع

رفح اور وسطی غزہ پر اسرائیلی بمباری، 20 فلسطینی ہلاک درجنوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کر کے مزید 20 فلسطینی قتل کر دئیے ہیں۔ اسرائیلی بمباری منگل کے دن بہت ابتدائی گھڑیوں میں سحری کے اوقات کے نزدیک کی گئی ۔ جس میں غزہ کے وسطی حصوں اور رفح کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے میڈیکل حکام کے مطابق غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح جو ان دنوں 15 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز ہے اس پر بمباری سے 14 فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارات اور مکان تباہ ہو گئے۔

ادھر وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں بمباری کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ بمباری دیر البلاح میں کی گئی۔ دھماکوں کی آوازیں اور دھواں اٹھتا رہا اور پناہ گزینوں کے خیمے نشانہ بنے۔

واضح رہے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 31 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں دوتہائی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رمضان المبارک میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جنگ بندی کے لئے وقفے وقفے سے مذاکرات جاری ہیں مگر اسی طرح بمباری بھی متواتر ہو رہی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں