یروشلم میں 21 مارچ 2024 کو یہودیوں کی مقدس ترین عبادت گاہ مغربی دیوار پر پوریم کی یہودی تعطیل سے قبل لوگ سات اکتوبر کے مہلک حملے میں اغوا شدہ یرغمالیوں کی رہائی اور خیریت کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)
غزہ میں اسرائیلی یرغمالی ’دوا اور خوراک کی کمی‘ کے باعث مر گیا: حماس
فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایک 34 سالہ اسرائیلی اسیر کی "دوا اور خوراک کی کمی" کے باعث موت واقع ہو گئی ہے۔
سات اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں ایک مرکزی سوال ہے۔
مزاحمت کاروں نے اس حملے میں تقریباً 250 اسرائیلی اور غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا لیکن نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران درجنوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کا خیال ہے کہ غزہ میں باقی تقریباً 130 میں سے 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں آٹھ فوجی اور 25 عام شہری ہیں۔