ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کچرے میں لگی: گلف نیوز فوٹو

شارجہ کی کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

امارات سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق شارجہ کے علاقے النھدہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے 17 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی۔ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں