چھ مہینوں سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 33207 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 33207 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 بتائی جاتی ہے۔

بیان کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 75933 ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں دو تہائی تعداد میں فلسطینی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں