سعودی پبلک پراسیکیوٹر

سعودی عرب میں فحش مواد شائع کرنے  پر خاتون گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ کی پولیس نے دمام شہر میں ایک خاتون کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے والے جنسی بصری مواد تیار کرنے اور شائع کرنے پر گرفتار کرلیا۔ پبلک سیکیورٹی نے اطلاع دی کہ خاتون کیخلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے جنسی اشتعال انگیزی مواد پر یا زبانی یا جسمانی طور پر ہراساں کرنے پر سزا دی جاتی ہے۔ قانون کے مطابق یہ سزا قید یا جرمانہ یا قید اور جرمانہ دونوں ہوسکتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں