اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ

نیتن یاہو فوری طور پر وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دیں: اپوزیشن لیڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

"نیتن یاھو فوری استعفیٰ دیں"

گذشتہ ہفتے کی رات ایران کےٖ غیر مسبوق حملے کے تناظر میں "اسرائیلی ڈیٹرنس" کو کمزور کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد لپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

لپیڈ کے بیانات سات اکتوبر کو حماس کے غزہ کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ حماس کے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

گذشتہ ہفتے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے ہفتے کی رات ایران کے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "اسرائیلی ڈیٹرنس" کو کمزور کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو 2022ء کے آخر میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی سربراہی میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے اسرائیل میں قبل از وقت انتتخابات کا مطالبہ کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں