غزہ کا منظر
مصری تجویز السنوار کو بھیج دی،جواب کا انتظار ہے:حماس
تل ابیب کے ساتھ معاہدے کے بارے میں مصری اسرائیل کی بات چیت میں محتاط امید اور مثبت اشارے کے بعد حماس کے ایک ذریعے نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ حماس نے مصری تجویز غزہ کی پٹی میں تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار کو بھیجی ہے۔ہم اس تجویز کے جواب کا انتظار کررہے ہیں جو چند دن میں آسکتا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ حماس غزہ میں جماعت کی قیادت اوربیرون ملک موجود قیادت کے ساتھ جنگ بندی کی کسی بھی تجویز پرمشاورت کررہی ہے۔
قبل ازیں کل ہفتے کو قاہرہ نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ مصر نے حماس کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بدلے 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
20 سے 40 قیدیوں کی رہائی کی تجویز
مصر کی جانب سے تیار کی گئی یہ تجویزحماس کو پیش کی گئی تھی، اس پر اسرائیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بدلے 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے معاملے پر بات کی گئی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
امکان ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان آئندہ چند روز میں کوئی معاہدہ طے پا جائے گا، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں متحارب فریقوں کو مصری تجویز کے بعض نکات پر تحفظات ہیں۔
اسرائیل کے ایک باخبر ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے تحفظات کے باوجود چند دنوں میں مصری تجویز پر کسی معاہدے پر پہنچنا ممکن ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
دوسریر طرف حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روکنے کے لیے پیش کی گئی کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
تقریباً 129 اسرائیلی قیدی اب بھی محصور فلسطینی انکلیو کے اندر قید ہیں، جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ نومبر کے آخر میں ایک سابقہ معاہدے کے تحت تقریباً 100 کو رہا کر دیا گیا تھا۔