سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دوشامی باشندوں کے سرقلم
سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے کیس میں مجرم قرار پائے دو شامی باشندوں کا تعزیر کے طور پر سرقلم کردیا گیا۔
دونوں مجرموں پر مملکت میں ممنوعہ ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کا قصور وار قرار دے کرانہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ عماد محمود حسین اور مصطفیٰ محمود حسین دونوں شامی شہریت رکھتے تھے۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ممنوعہ ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کر رہے تھے۔ ان سے تفتیش کے نتیجے انہوں نے اعتراف جرم کیا جس کے بعد انہیں اس جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
دونوں ملزمان نے سزاکے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کی مگر اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائےموت برقرار رکھی جس کے بعد آج ہفتے کی صبح دونوں کا سرقلم کردیا گیا۔