اسرائیلی فوج کی جانب سے مکینوں کو انخلاء کے لیے کہا گیا جس کے بعد جبالیہ سے فرار ہو جانے والی ایک بے گھر فلسطینی خاتون غزہ شہر میں 12 مئی 2024 کو گدھا گاڑی میں سفر کرتے ہوئے اپنے سامان کے اوپر بیٹھی ہے۔ (رائٹرز)

سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم 35,034 فلسطینی ہلاک: وزارتِ صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ حماس-اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 35,034 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 63 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 78،755 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوجی اس ہفتے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے شہر کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گئے جہاں انہوں نے مؤثر طریقے سے ایک کلیدی امدادی گذرگاہ بند کر دی اور دوسری گذرگاہ سے ٹریفک معطل کر دیا۔

چونکہ فوج نے اس ہفتے کے اوائل میں لوگوں کو مشرقی رفح چھوڑ دینے کو کہا تھا تو اسرائیل نے کہا کہ تین لاکھ افراد علاقے سے فرار ہو گئے تھے اور اس کے بعد انخلاء کا حکم مزید علاقوں تک کے لیے بڑھا دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں