اسرائیلی فوج رفح میں

اسرائیل نے رفح پر حملے کے اگلے مرحلے کی تفصیلات امریکہ سے شیئرکر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی شہر رفح پرحملے کے بارے میں تمام بین الاقوامی انتباہات خاص طور پر امریکی وارننگ کے باوجود معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل نے رفح پرحملے کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار نے بتایا کہ جیک سلیوان آج اتوا کو تل ابیب پہنچے تھے۔ ان کی آمد سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے رفح کے اگلے مرحلے کے حملے ی منظوری دی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے ملٹری کوآرڈینیٹر حکمت عملی کے شعبے کے سربراہ اور اسرائیلی فوج میں آپریشن کے شعبے کے سربراہ آج اتوار کو سلیوان کے سامنے اگلے مرحلے کی نوعیت کی تفصیلات پیش کریں گے۔

وسیع پیمانے پر حملہ

یہ پیش رفت وائٹ ہاؤس کی جانب سے پہلے اعلان کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے کہ سلیوان آج اسرائیلیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے انداز میں تعاقب کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جیک سلیوان رفح پر اسرائیل کے وسیع تر حملے کی مخالفت کریں گے۔

رفح میں بے گھر افراد

قابل ذکر ہے کہ رفح حملے کے معاملے نے غزہ کی پٹی سے متصل مصر کی قیادت میں کئی مغربی اور عرب ممالک کے غصے کو جنم دیا تھا۔

واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان تناؤ بھی غیر معمولی انداز میں بڑھ گیا اور گذشتہ ہفتے امریکی صدر نے اسلحے کی اس کھیپ کو معطل کرنا پڑا تھا جسے اسرائیل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے "رفح ایکش" پر عمل کیا جیسا کہ انہوں نے بیانات میں بار بار دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے رفح پر دو ہفتے قبل چڑھائی کی اور مصر سے منسلک رفح کی واحد گذرگاہ پر قبضہ کرلیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں