نیتن یاہو کے خلاف فوجداری عدالت کے اقدامات ہنگری قبول نہیں کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر اعظم کو جنگی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ممکنہ وارنٹ گرفتاری کے خلاف یورپی ملک ہنگری نے بھی آواز اٹھادی ہے اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کی گرفتاری ہنگری کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے چیف آف سٹاف نے جمعرات کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے بار ے میں کہا ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ہنگری میں کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے چیف آف سٹاف نے ایک نیوز کانفرنس کے دورآن کہا اگرچہ ہنگری نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قانون کی توثیق کر رکھی ہے۔ لیکن ہم نے اسے کبھی بھی ہنگری کے قانون کا حصہ نہیں بنایا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ہنگری کے اندر کوئی اقدام ممکن نہیں ہو سکتا۔ نیز نیتن یاہو کے خلاف بالکل نہیں۔

واضح رہے 'آئی سی سی' کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ جمعرات کے روز یورپی ملک ہنگری نے فوجداری عدالت کا حکم نہ ماننے کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں