إبراهيم رئيسي وحسين أمير عبد اللهيان (خاصة بـالعربية.نت)

ایرانی ٹیلی ویژن نے رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ آخری رابطے کی ریکارڈنگ نشر کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیر توانائی علی اکبرمحرابیان اور حادثے کا شکار ہونے والےصدارتی ہیلی کاپٹر کے کپتان طاہر مصطفوی کے درمیان آخری فون کی ریکارڈنگ نشر کی ہے۔

خیال رہے کہ 18 مئی کو اتوارکی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرحادثے کےحادثے میں صدر رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سمیت سات عہدیدار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی حکام کی جانب سے ایک بڑے ہیلی کاپٹر کےحادثے کے حوالے سے اٹھائے گئے متضاد بیانات کا جواب دینے کی پہلی کوشش میں ٹیلی ویژن نے’حادثے کا واقعہ‘ کے عنوان سے تقریباً 12 منٹ تک جاری رہنے والی ایک رپورٹ نشرکی ہے۔

ویڈیو کے مطابق محرابیان نے صدارتی ہیلی کاپٹرکے پائلٹ کو فون کیا اور تبریز شہر میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ محمد علی الہاشم نے جو صدارتی ہیلی کاپٹر پر موجود تھے انہیں جواب دیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

محرابیان نے اس پوچھا کہا کہ "کیا آپ ٹھیک ہیں آپ کہاں ہیں؟"

لیکن لائن کے دوسری طرف ہونے والی بات چیت کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور ویڈیو میں صرف محرابیان کو فون پر کسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹرکے حادثے کے چند دن بعد ابراہیم رئیسی کے دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے الہاشم کو کئی بار فون کیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں