Muslim pilgrims gather around the Kaaba, Islam's holiest shrine, at the Grand Mosque in the holy city of Mecca on June 30, 2023 during the annual Hajj pilgrimage. (AFP/File)

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے حج سیزن کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس سال کے حج سیزن 1445 ہجری کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے مملکت میں حج کے ایام میں موسم کی مسلسل نگرانی کا آغاز کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مرکز نے دوسرے اداروں کے اشتراک سے ایک مشق کا اہتمام کیا جسے’مانیٹرنگ چار‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس مشق کے ذریعے مرکز کا مقصد موسم کے شدید مظاہر کا مقابلہ کرنے اور اعلی درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا، رپورٹنگ کے طریقہ کار کو جانچنا اور ان کی واضح اور بروقت آمد کو یقینی بنانا، نتائج کا جائزہ لینا اور ہنگامی حالات کے لیے تیاری کو بہتر بنانے کے لیے پیش گی اقدامات کرنا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے موسمیات کے قومی مرکز نے موسمی حالات کا اعلان کرنے، موسمی حالات کی نگرانی اور رپورٹ کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے طور پر اپنی خدمات اور پروگراموں کو مسلسل تیار کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں