10 مئی 2024 کو شمالی اسرائیل کے کریات شمونہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ارکان ایک سوختہ گاڑی کے پاس کھڑے ہیں جو لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹ کا متأثرہ مقام ہے۔ (رائٹرز)

لبنان سے تقریباً 90 گولے فائر کیے گئے: اسرائیلی فوج

چند ایک کو روک لیا گیا، حملے سے بعض مقامات پر آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے کہا کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد بدھ کو لبنان سے شمالی اسرائیل پر تقریباً 90 میزائل فائر کیے گئے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا، "تھوڑی دیر پہلے تقریباً 90 میزائلوں کی لبنان سے آتے ہوئے نشاندہی کی گئی۔" نیز فوج نے کہا کہ کئی ایک کو روک لیا گیا۔ پھر بھی دوسرے میزائل شمالی اسرائیل کے اندر گرے جس سے کچھ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں